20 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں رضا کار فورس بسیج کے کمانڈر ان چیف نے کہاہے کہ مغرب اب ایسی پوزیشن میں نہیں ہے کہ ایران پر اپنے نظریات مسلط کرسکے بریگيڈیر جنرل محمد رضا نقدی نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ مغرب کے پاس اپنی داخلی مشکلات کی بنا پر ایران کے مقابل جھکنے کے علاوہ کوئي چارہ نہیں ہے۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اور صیہونی حکومت ایران سے مراعات حاصل کرنے کےلئے بچگانہ کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے بغداد مذاکرات کے موقع پر مغربی ملکوں کے متضاد مواقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب اب سیاسی اور اقتصادی حربوں سے ایران کے خلاف استفادہ نہیں کرسکتا اور اب اسی وجہ سے زور زبردستی سے کام لے رہا ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے۔ جنرل نقدی نے کہا کہ ملت ایران مغرب کی گيدڑ بھپ کیوں سے نہیں ڈرتی، انہوں نے کہا ملت ایران اس وقت بھی نہیں مرعوب ہوئي تھی جب امریکہ ایران پر حملے کرنے کی توانائي رکھتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی حکومتوں کی مشکل اقتصادی ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہے کہ انہیں اپنے عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے اور اسی وجہ سے ان میں ایران پر حملہ کرنے کی توانائي نہیں ہے۔ ......./169