ابنا: مسلم لیگ ن کے سنیٹر طارق عظیم نے ایران کے خلاف مغرب کی پابندیوں کی مذمت کرتےہوئے ایران کے ایٹمی حقوق پر تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام عالمی قوانین کے مطابق ہے اور مغربی حکومتوں کو چاہیے کہ ایران کے ایٹمی حقوق کا احترام کریں۔انہوں نے ایران کے خلاف مغرب کے دباؤ کو غیر معقول اور پابندیوں کوشکست خوردہ قراردیا۔ ادھر جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سید منور حسن نے کہا ہےکہ ایران کے تعلق سے مغرب کا اصل مسئلہ یہ ہےکہ مغرب کسی بھی مسلمان ملک کو ایٹمی ا نرجی کا حامل نہیں دیکھنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں ایران کے پائدار موقف کی بنا پر مغربی ملکوں کو ایران کے حقوق تسلیم کرنے پڑے ہیں۔
.......
/169