19 مئی 2012 - 19:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس پر دستی بموں کے حملوں میں 10 افراد زخمی ہوئےہیں -

ابنا: سرینگر سے ہمارے نمائندے کے مطابق کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور میں نامعلوم افراد نے پولیس کی ایک گشتی پارٹی پردستی بم سے حملہ کیا جس کی زد میں آکر 4پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوئے - ایک پولیس اہلکار کی حالت نازک بتائی گئی ہے-ادھر سرینگر اورجموں کے کشتواڑ علاقے میں بھی اسی طرح کے حملے ہوئے ہیں تاہم ان میں ہونیوالے نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے- لشکر طیبہ نے سوپور حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے......../169