19 مئی 2012 - 19:30

ہندوستانی وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے کہا ہے کہ و ہ اس سال جولائي کے تيسرے ہفتے ميں پاکستان کے دورے پر جائيں گے۔

ابنا: ہندوستانی وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے کہا ہے کہ و ہ اس سال جولائي کے تيسرے ہفتے ميں پاکستان کے دورے پر جائيں گے۔ جہاں وہ پاکستان کےصدر آصف زرداري اور وزيراعظم يوسف رضا گيلاني سے ملاقات کريں گے. ہندوستانی ميڈيا کے مطابق ايس ايم کرشنا پاکستاني وزير خارجہ حنا رباني کھرسے بھي ملاقات کريں گے جس ميں حل طلب امور پر پيشرفت کا جائزہ لياجائے گا.ہندوستانی وزير خارجہ کے تين روزہ دورہ پاکستان ميں تمام امور پر بات چيت ہوگي. ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کي تاريخ ابھي فائنل نہيں ہوئي ہے ۔....../169