18 مئی 2012 - 19:30

فلسطين کے منتخب وزير اعظم اسماعيل ہنيہ نے کہا ہے کہ تحريک حماس اسرائيل کو ہرگز تسليم نہيں کر ے گي ـ

ابنا: فلسطيني ذرائع ابلاغ کے مطابق اسماعيل ہنيہ نے غزہ ميں انسان دوستانہ امداد ليکر جانے والے عالمي کاروانوں کي استقباليہ  تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دائمي نعرہ ہے کہ ہم اسرائيل کو تسليم نہيں کريں گے اور سرزمين فلسطين پر صہيوني رياست کا کوئي مستقبل نہيں ہےـ

اسماعيل ہنيہ نے کہا کہ ہم غزہ کے لئے امدادي کاروانوں کے اس سلسلے کا خير مقدم کرتے ہيں جو غزہ کے ستمديدہ عوام کي امداد کے لئے آ رہے ہيں ـ

انہوں نے عرب اقوام سے اپيل کي کہ غزہ کے قابل رحم حالت سے واقفيت حاصل کرنے کے لئے اس علاقے کا سفر کريں ـ

صہيوني رياست نے سنہ دو ہزار چھے کے انتخابات ميں حماس کي فتح کے بعد غزہ پٹي کا محاصرہ کر رکھا ہے-.......

/169