18 مئی 2012 - 19:30

حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ بعض ملکوں کي تمام تر مخالفت کے باوجود اسلام آباد ايران کے ساتھ اپنا تعاون جاري رکھے گا۔

ابنا: پاکستان کے وفاقي وزير اطلاعات و نشريات قمر زمان کائرہ نے ايک پريس کانفرنس ميں کہاکہ علاقے اور علاقے کے باہر کے بعض ملکوں کي مخالفت کے باوجود ايران گيس پائپ لائن جيسے عظيم  پروجيکٹ پر ايران اور پاکستان کا تعاون جاري رہے گا۔  انہوں نے کہا کہ يہ پروجيکٹ پاکستان ميں گيس کي ضروريات کو پورا کرنے کا بہترين ذريعہ ہے۔

پاکستاني وزير اطلاعات و نشريات نے پاکستان اور ايران کے باہمي تعاون پر امريکي حکام کي مخالفتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کي اعلي قيادت نے امريکا پر يہ واضح کرديا ہے کہ ايران پاکستان گيس پائپ لائن ملک کے وسيع تر قومي مفاد ميں ہے اور پاکستان کے عوام اس پروجيکٹ کے پرزور حامي ہيں اس لئے اس پروجيکٹ سے کسي بھي قيمت پر دستبردار نہيں ہوا جاسکتا۔
.......

/169