ابنا: اس گفتگو میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان بغداد میں ہونے والے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صالحی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکرات کار ہمیشہ صداقت اور حسن نیت کے ساتھ مذاکرات میں حاضر ہوئے ہیں اور بغداد میں ہونے والے مذاکرات میں بھی وہ اسی عزم کے ساتھ حاضر ہوں گے انھوں نے کہا کہ فریق مقابل کو بھی مذاکرات میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے اور اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔........ /169
18 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316289
جرمن وزیر خارجہ گیڈو وسٹرولہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔