ابنا: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے شام کے امور میں مداخلت کرتے ہوئے بشار اسد کے زوال کا دعوی کیا ہے۔ رجب طیب اردوغان نے بلغاریہ کے وزیر اعظم اور قطر کے وزیر اعظم شیخ حمد کے ساتھ ملاقات کے بعد دعوی کیا ہےکہ شام میں بشار اسد کی حکومت بہت جلد سرنگوں ہوجائےگی۔
ترکی بھی مغربی اور عربی ممالک کی ہمنوائی کرتے ہوئے شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔
ادھر ترکی کی جمہوری عوامی پارٹی کے صدر کمال قلیچدار اوغلونے اردوغان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اردوغان کو امریکہ کا ایسا سپاہی قراردیا ہے جو علاقہ میں بعض امریکہ نواز عرب ممالک کے ساتھ ملکرامریکی پالیسیوں کو فروغ دے رہا ہے۔........ /169