18 مئی 2012 - 19:30

فرانس کے نو منتخب صدر نے افغانستان سے فوج نہ نکالنے کا امريکہ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ فرانس رواں سال کے اختتام تک افغانستان سے فرانسيسي فوجيوں کو واپس بلانے کے اعلان پر قائم ہے.

ابنا: واشنگٹن ميں صدر اوبامہ اور نو منتخب فرانسيسي صدر فرانسوا اولاند کي ملاقات ہوئي. ملاقات کے بعد فرانسيسي صدر نے بتايا انہوں نے صدر اوباما کو آگاہ کيا ہے کہ وہ رواں سال کے اختتام تک افغانستان سے فرانسيسي فوجيوں کو واپس بلانے کے اعلان پر قائم ہيں. انہوں نے کہا کہ فرانس دوسرے طريقوں سے افغانستان ميں تعاون جاري رکھے گا۔....... /169