ابنا: اطلاعات کے مطابق بحرالکاہل ميں ہونے والي فوجي مشقوں کے موقع پر بغير پائلٹ طياروں کا کامياب تجربہ کيا گيا ہے. يہ مشقيں مونگے کي چٹان اوکي نوتوري سے سات سو کلوميٹر کے فاصلے پر ہوئيں . رپورٹ کے مطابق چين نے ايسے بغير پائلٹ طياروں کا تجربہ کيا ہے جو ہر موسم ميں پرواز کرنے کے قابل ہيں اور جن پر جہاز شکن ميزائل نصب کئے جا سکتے ہيں. ايسے طياروں کے ذريعے خفيہ معلومات بھي جمع کي جا سکتي ہے. نئے بغير پائلٹ طياروں کے استعمال سے بحيرہ مشرقي چين ميں متعين چيني بحريہ کي جنگي صلاحيت ميں بہت زيادہ اضافہ ہوگا ۔.......
/169