18 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں کونسلی، پارلیمانی اور بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے امور کے انچارج حسن قشقاوی نے تہران میں ناوابستہ تحریک کے اجلاس کو ایرانی تاریخ میں سب سے بڑی سفارتی سرگرمی قرار دیا ہے۔

ابنا: تہران میں رواں سال اگست میں ناوابستہ تحریک کا سربراہی اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔ حسن قشقاوی نے قم میں ایک بیان میں کہا کہ تہران اجلاس میں ناوابستہ تحریک کے ایک سو اٹھارہ ممالک شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بعد یہ سب سے بڑی نشست ہے اور ایران نے اس تاریخی نشست کی میزبانی کرنے کے لئے بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ناوابستہ تحریک کا فعال رکن ہے اور تہران نے اس تحریک کے اہدا ف حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ مثبت اقدامات کئے ہیں۔....... /169