ابنا: ڈاکٹر محمد سرفراز نے آج ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر نگران کونسل کی اہمیت پرتاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دنیا میں کوئي ملک امریکہ کے تسلط میں نہیں رہنا چاہتا ہے تو اسے سائبر ٹکنالوجی میں خود مختاری حاصل کرنی ہوگي۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے گذشتہ دہائيوں میں ایٹمی ہتھیاروں اور جدید ترین ٹکنالوجیوں سے دنیا پر تسلط قائم رکھا تھا اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیار اور پیشرفتہ ٹکنالوجیاں جو امریکہ کی سائنسی اور ٹکنالوجیکل برتری کی علامت ہیں اس بات کو ثابت نہیں کرتیں کہ امریکہ آئندہ بھی دنیا کی بڑی طاقت بنا رہے گا۔ ڈاکٹر محمد سرفراز نے انٹرنیٹ پر نگران کونسل کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے یہ کونسل تشکیل دے کر نہایت اہم قدم اٹھایا ہے جس میں قومی عزم بھی شامل ہے۔
ڈاکٹر سرفراز نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے فردی اور اجتماعی زندگي پر انٹرنیٹ کے وسیع اثرات اورقوم کو اسکے نقصانات سے بچانے کے لئے منظم منصوبہ بندی اور ہنماہنگي کی ضرورت نیز ملت ایران کو مفید اور وسیع تر خدمات پیش کرنے نیز مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی غرض سے انٹرنیٹ پر نگران کونسل کی تشکیل کا حکم جاری فرمایا ہے۔ ڈاکٹر سرفراز اس کونسل کے رکن ہیں۔.......
/169