ابنا: علاقائی پولیس کے ترجمان عبدالرؤف احمدی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار جبکہ ایک سویلین ہلاک ہوا۔
احمدی کے مطابق 12 دیگر افراد زخمی بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چار حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔
افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ بقیہ دو کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
........
/169