17 مئی 2012 - 19:30

امريکي کانگريس ميں افغانستان میں امن کے بجائے جنگ جاري رکھنے کي حمايت ميں قرارداد اکثريت سے منظور کرلي گئي ہے جس ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ امن پسند نہیں بلکہ جنگ طلب ہے.

ابنا: امريکي کانگريس ميں افغانستان میں امن کے بجائے جنگ جاري رکھنے کي حمايت ميں قرارداد اکثريت سے منظور کرلي گئي ہے. امریکی کانگريس ميں قرارداد کے حق ميں تين سو تين جب کہ مخالفت ميں ايک سو تيرہ ووٹ پڑے.

اراکين نے افغانستان ميں جاري جنگ روکنے اور صرف امريکي فوج کے انخلا کيلئے فنڈز محدود کرنے کي تجويز مسترد کردي.قرارداد کي حمايت کرنيوالے ارکان کا کہنا تھا کہ اگر امريکہ نے افغانستان سے نکلنے ميں جلدي کي تو طالبان اورالقاعدہ دوبارہ منظم ہونگے جس سے امريکي شہريوں کي زندگي کيلئے خطرات بڑھ جائيں گے. ذرائع کے مطابق  خلیج فارس میں عرب ممالک نے امریکہ کو وسیع پیمانے پر فوجی اڈے فراہم کررکھے ہیں جن  کے ذر یعہ امریکہ اسلام اور  مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہا ہے درحقیقت  مسلمانوں کے قتل میں سعودی عرب ، قطر اورخلیج فارس کی عرب ریاستیں  ملوث ہیں جو امریکہ  کی ہر لحاظ     سے پشتپناہی کررہی ہیں۔........

/169