ابنا: ۱۴ مئی كو فلسطين پر اسرائیلی قبضے كے ۶۴ سال مكمل ہونے كی مناسبت سےفلسطين کی وزارت قانون نے ایک بیان کے ذریعے اس فيصلے كی خبر دی ہے ۔
وزارتخانے نے اعلان كيا ہے كہ فلسطينی عوام كو غير قانونی طريقوں اور اسلحے كے زور پر آبائی سرزمينوں سے نكالا گيا ہے جبكہ ان کی جگہ لاكھوں یہوديوں نے انکے گھروں پر قبضہ جما ليا ہے ۔
بيان كے مطابق وزارت قانون صہیونی حكمرانوں كو عالمی عدالت میں گھسیٹنے كے لیے كسی كوشش سے بھی دريغ نہیں كرے گی اور اس کام کے لیے ہر ممكنہ وسيلے كو بروئے كار لائے گی ۔ .......
/169