ابنا: فاريکس مارکيٹ ڈيلرز کے مطابق اوپن مارکيٹ ميں ڈالر کي طلب بڑھنے سے اس کي قدر ميں مزيد 10 پيسے کا اضافہ ديکھنے ميں آيا اور يہ 92 روپے 20 پيسے کي سطح پر فروخت ہوتے ديکھاگيا.
ايکسچينج کمپنيز ايسوسي ايشن کے صدر حاجي ہارون نے بتايا کہ اندرون اور بيرون ملک غير يقيني صورتحال کے باعث ڈالر کي خريداري ميں اضافہ ديکھا جارہا ہے جس کي وجہ سے روپيہ کمزور ہوا ہے. ڈيلرز کے مطابق انٹر بينک ميں ڈالر 90 روپے 98 پيسے کي سطح پر فروخت ہوتے ديکھا گيا. .......
/169