ابنا: بحرین کے ایک انقلابی وسیاسی کارکن شیخ جعفرسند نے کہا کہ سعودی عرب نے سعودی عرب اور بحرین کے مابین اتحاد کے منصوبے کوپیش کیا ہے لیکن قطراور عمان نے اس منصوبے کی مخالفت کی ہے۔
ان کے بقول بحرین کے لوگوں کے قیام کوکچلنے میں ناکامی کے بعد اس منصوبے کو پیش کیا گیا ہے اور قطراور عمان نے اپنے ملکوں کے اوپرسعودی عرب کے قبضے کےخوف کی بنا پراس منصوبے کی مخالفت کی ہے۔
اسی سیاسی اور انقلابی کارکن نے زنجان یونیورسٹی میں عصرامام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پرمنعقد ہونے والے سیمینارمیں شرکت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے شہرزنجان کی یونیورسٹی میں عصرامام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پرایک بین الاقوامی سیمینارمنعقد ہوا ہے جس میں مصر،شام ،بحرین اورانڈونیشیا کی انقلابی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے اسلامی بیداری میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے کردارپرروشنی ڈالی ہے۔
.......
/169