16 مئی 2012 - 19:30

صہیونی گروہوں نے آج صہیونی فوجیوں کی مدد سے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق انتھا پسند صہیونیوں نے آج فوج کی حمایت سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی اور اسکے صحن کو اپنے ناپاک قدموں تلے روند ڈالا۔

ادھر صہیونی پولیس نے  صیہونی گروہوں کو مسجد الاقصی کے دروازوں تک مارچ کرنے کی اجازت دی ہے۔

صہیونی گروہ فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کے لئے اس طرح کے اقدامات کرتے رہتے ہیں اور مختلف بہانوں سے مسلمانوں کے قبلہ اول کی توہین کرتے رہتے ہیں۔

یاد رہے مسجد الاقصی مسجدالصخرہ کے قریب ہی واقع ہے لیکن عالمی سامراج عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کےئے مسجدالاقصی کی تصویروں کے نشرہونے کی اجازت نہیں دیتا۔ ......./169