ابنا: انھوں نے مغربی ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ ایران کی پیشرفت اور ترقی کو روکنے کی تلاش وکوشش کررہے ہیں انھیں یہ جان لینا چاہیے کہ وہ ایرانی زمین میں کھیل رہے ہیں سعید جلیلی نے کہا کہ آج ملک میں جو پیشرفت جاری ہے وہ مقامی پیشرفت اور ترقی کے نظریے پر استوار ہے۔
سعید جلیلی نے کہا کہ یہ پیشرفت ہمارے عوام کی دوسرے ممالک کے افکار اور نظریات کے مقابلے استقامت اور پائداری کا نتیجہ ہے آپ ملاحظہ کریں کہ جن ممالک کے خلاف مغربی ممالک کی پابندیاں عائد نہیں ہیں ان کے پاس پیشرفت اور ترقی کے علاوہ سب کچھ ہے لیکن جو ترقی اور پیشرفت ہم نے حاصل کی ہے وہ ان کے پاس نہیں ہے
سعید جلیلی نے آئندہ ہفتہ بغداد میں ایران اورگروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ مغربی ممالک کو اپنے گذشتہ اشتباہات کی تکرار نہیں کرنی چاہیے اور ہم انھیں سفارش کرتے ہیں کہ وہ کسی شک و شبہ میں نہ رہیں کیونکہ ایران اپنے ایٹمی حقوق اور قومی مفادات سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ........
/169