15 مئی 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران اور عراق کے حکام نے دونوں ملکوں کے اسلامي اور قومي اہداف کي تکميل کے لئے ثقافتي اور ہنري تعاون کو فروغ دينے کي ضرورت پر زور ديا ہے-

ابنا: عراق کے وزيرثقافت سعدون دليمي نے اسلامي جمہوريہ ايران کے ريڈيو اور ٹيلي ويژن ادارے کے سربراہ سيد عزت اللہ ضرغامي سے ملاقات ميں جو بغداد ميں انجام پائي عراق ميں ايران کے ثقافتي مرکز کے قيام کا خير مقدم کرتے ہوئے کہاکہ عراق کے ٹيلي ويژن چينلوں کو ايران کے کامياب تجربات کي ضرورت ہے -

سيد عزت اللہ ضرغامي نے بھي اس ملاقات ميں ايران کے سيريل اور فلموں کي بہترين کيفيت اور ناظرين پر مرتب ہونےوالے ان کے مثبت اثرات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراج کي ثقافتي يلغار اور استکبار کي سازشوں کا مقابلہ کرنے والي ثقافت اور روشوں کو سمجھنا ضروري ہے –

ايران کے ريڈيو اور ٹيلي ويژن کے ادارے کے سربراہ سيد عزت اللہ ضرغامي نے کہا کہ اس وقت ايران کے ايک سو ساٹھ ريڈيو اور ٹيلي ويژن چينل پوري دنيا ميں مسلمانوں اور اسلامي انقلاب کے پيغام کو نشر کررہے ہيں -

عزت اللہ ضرغامي نے اسي علاقے کے بعض ذرائع ابلاغ کي شيطنت اور شرانگيزيوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے جو تسلط پسند نظام کے لئے کام کررہے ہيں کہا کہ ايران اور عراق کے ذرائع ابلاغ کو اس طرح کام کرنا چاہئے کہ دونوں ملکوں کے عوام کے تعلقات پہلے سے بھي زيادہ مستحکم ہوں- 

اسلامي جمہوريہ ايران کے نشرياتي ادارے کے سربراہ نے اسي طرح عراق کے صدر جلال طالباني سے بھي ملاقات ميں ثقافتي شعبوں ميں باہمي تعاون کو فروغ دينے کے طريقہ کار پر بات چيت کي اور ايران کے تجربات کو عراقي ماہرين کو منتقل کرنے پر ايران کي آمادگي کا اعلان کيا........

/169