ابنا: انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا ایک اور گروہ بہت جلد بحرہند کے جنوبی ساحلوں میں تعینات کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس ولایت نامی بحری مشقوں میں بحریہ کے ساز و سامان کا بہت چھوٹا نمونہ سامنے آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ آزاد پانیوں میں ایران کا پرچم لہرانے اور ملت ایران کے مفادات کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے جہاز بہرگان نے پناما کے ایک جہاز کو بحری قزاقوں کے حملے سے بچا لیا ہے۔ بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق پانامہ کے جہاز پر عملے کے پچیس افراد تھے اور یہ جہاز بحیرۂ عمان سے ہوتا ہوا سنگاپور جا رہا تھا۔ اس جہاز پر بحری قزاقوں نے بحیرۂ عمان میں حملہ کیا تھا۔........ /169