ابنا: وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کو اگر چھ ماہ يا زيادہ سزا بھي ہوتي تو وہ بھي انھوں نے کاٹني تھي معافي کي اپيل نہ کرتے.
لاہور ہائيکورٹ ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مشاورت کي جارہي ہے عدالتي فيصلے کے خلاف اپيل کرنے سميت کئي آپشنز موجود ہيں.
فوجداري مقدمات ميں شاٹ آرڈر نہيں ہوتا. صدر ، وزيراعظم اور عدالتوں کو چاہئے کہ آئين کے مطابق چليں. اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپيکر اسمبلي کو مکمل اختيار حاصل ہے کہ وہ وزيراعظم کي نااہلي کا ريفرنس اليکشن کميشن کو بھجوائيں يا روک ديں. .......
/169