13 مئی 2012 - 19:30

سپاہ صحابہ کے دھشت گردوں کی کھل عام بربریت، سندھ انتظامیہ کی آنکھیں بدستور بند رہیں۔

ابنا: گلشن معمار میں کالعدم وھابی جماعت سپاہ صحابہ کے جلوس میں موجود مسلح دھشت گردوں کی امام بارگاہ محبان مصطفٰی( صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم) پر فائرنگ۔

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار میں کالعدم وھابی جماعت سپاہ صحابہ نے بغیر اجازت جلوس نکالا جس میں کھل عام اسلحہ کی نمائش بھی کی گئی اور شیعہ مخالف نعرے بازی کی جاتی رھی مگر پولیس کسی قسم کی کاروائی کرنے سے قاصر رھی۔

جبکہ راستے میں جلوس کے دوران مسلح دھشت گردوں نے گلشن معمار میں واقع امام بارگاہ محمین مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم) پر فائرنگ کر دی جس پر وھاں موجود پرائویٹ سیکورٹی گارڈز نے جوابی کاروائی کی تو دھشت گرد بھاگ کھڑے ہوئے۔

دھشت گردوں کی فائرنگ سے امام بارگاہ میں موجود کچھ نماریوں کے زخمی ھونے کی اطلاعات ہیں۔ تاھم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ھے۔

غور طلب بات یہ ھے کہ دھشت گردوں کی اس ساری کاروائی کے دوران مقامی پولیس تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔

.....

/169