13 مئی 2012 - 19:30

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں عالم دین سمیت7 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ۔

ابنا: کراچی کے علاقے دھورا جی میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا اسلم شیخوپوری سمیت 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا اسلم شیخوپوری بہادر آباد میں درس کے لیے جارہے تھے کہ دھورا جی کے مقام پر مسلح دہشت گردوں نے ان کی کار AFU655 پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مولانا اسلم شیخوپوری اور 2 گارڈز سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم مولانا اسلم شیخوپوری اور ان کے ساتھی استے ہی میں دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق کار جونہی رنگون والا ہال کے قریب پہنچی دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی حملہ اس قدر اچانک تھا کہ کار میں سوار گارڈز کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا فائرنگ کے نتیجے میں مولانا عزیز شیخوپوری ان کے ساتھی سفرین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گارڈز وزیر علی اور نجم الدین شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی گارڈز کو فوری طور پرجناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مولانا اسلم عزیز گلشن معمار میں مدرسے کے مہتمم تھے۔ مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی۔گاڑی کی پچھلی اور سائڈ کی طرف گولیوں کے نشانات ہیں۔ جاں بحق ہونے والے مولانا اسلم شیخو پوری گلشن معمار کی مسجد توابین کے امام تھے۔

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ رینجرز نے آپریشن کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ لانڈھی میں دو افراد کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی عمریں 32 سے 35 سال کے درمیان ہیں .جن میں ایک شخص کی شناخت شاہ فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔

کورنگی سیکٹر ڈی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن سلطان دم توڑگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ ملیرکھوکھرا پار کے قریب میدان سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ لیاقت آباد میں تین روز قبل اغوا کیے گئے شخص کو قتل کردیا گیا۔ راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 60 سال ہے مگرتاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔ جوہرآباد،ملیر ماڈل کالونی اور نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سیپانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ر

ینجرز نے دو روز قبل بلدیہ ٹان سے حراست میں لیے گئے کالعدم تحریک طالبان کے ارکان کی نشاندہی پر منگھوپیرمیں چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب شاہراہ فیصل پر ناتھا خان کے قریب پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد ہو ا ہے۔جبکہ کورنگی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،جس کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی ہے.

پولیس کاکہناہے مقتول ایک سیاسی جماعت کا کارکن تھا،اور 8موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے،تمام ملزمان نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے،مقتول کے جسم میں 14 گولیاں لگیں،پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ قرار دیا ہے.

راشد مہناس روڈ پر شاپنگ مال کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ماراگیا.مقتول کی لاش کو پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے.

ادھرکراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، کورنگی میں فائرنگ سے مزید دو افراد زخمی ہوگئے۔ رینجرز نے دو روز قبل بلدیہ ٹان سے گرفتار کئے تحریک طالبان کے کارکنوں کی نشاندہی پر منگھو پیر میں آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق بھی تحریک طالبان سے ہی ہے۔

کورنگی میں چند لمحوں کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ گلستان جوہر میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب وزیراعلی سے رحمان ملک نے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ لیاری میں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ سیریل کلرز کی گرفتاری کے بعد کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہوگئی ہے۔

.......

/169