13 مئی 2012 - 19:30

پشاور…خيبر اور کرم ايجنسي ميں سيکيورٹي فورسزکي کارروائي ميں 17 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمي جبکہ تين ٹھکانے تباہ ہوگئے.

ابنا: مہمند ايجنسي ميں شدت پسندوں کے حملے ميں امن لشکر کا ايک رضا کا ر جاں بحق اور 4 زخمي ہوگئے.سيکيورٹي ذرائع کے مطابق وسطي کرم کے علاقے کوٹ ميں سيکيورٹي فورسز کي کارروائي ميں 9 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمي جبکہ شدت پسندوں کے تين ٹھکانے بھي تباہ ہوگئے.

خيبر ايجنسي کي تحصيل باڑہ کے علاقے شلوبر ميں پيش قدمي کے دوران سيکيورٹي فورسز اور شدت پسندوں ميں جھڑپ ہوئي جس ميں 8 شدت پسند مارے گئے اورديگر فرار ہوگئے.مہمند ايجنسي کي تحصيل خويزئي ميں شدت پسندوں نے ليويز اور امن لشکر کي مشترکہ چيک پوسٹ پر حملہ کرديا.فائرنگ کے تبادلے ميں امن لشکر کا ايک رضا کار ہلاک اور 4زخمي ہوگئے. .......

/169