12 مئی 2012 - 19:30

بحرین کے ایک انقلابی رہنما فاضل عباس نے آل خلیفہ کی حمایت جاری رکھنے پر امریکہ کو خبردار کیا ہے۔

ابنا: فاضل عباس نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ کو آل خلیفہ کی حمایت کرنے کے اپنے مذموم موقف کی بھاری قیمت چکانی پڑے گي۔

انہوں نے کہا کہ ملت بحرین کے انقلاب کے خلاف امریکی حکومت کا موقف قابل مذمت ہے اور ملت بحرین اس موقف کو ہرگز برداشت نہيں کرے گي کیونکہ امریکہ مظلوم اور ظالم میں کسی طرح کا فرق نہیں کرتا ہے۔

فاضل عباس نے کہا کہ امریکہ دوغلی پالیسیوں پرعمل کررہا ہے اور ایک طرف سے شام میں دہشتگردوں کو مسلح کرتا ہے تو دوسری جانب ملت بحرین کے مقابل آل خلیفہ کی ظالم حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین میں عدل و انصاف پرمبنی حکومت کے آنےکے بعد امریکہ کو اپنے ان شرمناک مواقف کی قیمت چکانی پڑےگي۔ ادھر بحرین کے مختلف انقلابی گروہوں نے سعودی عرب کے ساتھ بحرین کے اتحاد کی شدید مخالفت کی ہے۔

بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان نے کہا ہے ملت بحرین سعودی عرب اور بحرین کا اتحاد قبول نہیں کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد نہایت خطرناک ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اتحاد کرنے سے بحرین کی خود مختاری اور آزادی ختم ہوجائے گي۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد پارلیمنٹ عوام کی منتخب نہیں ہے بلکہ ایسی حکومت کی آلہ کار ہے جو خود دوسروں کی آلہ کارہے لھذا سعودی عرب سے اتحاد کرنے کےبارے میں اس نام نہاد پارلیمنٹ کے تمام فیصلے غیر قانونی ہونگے.........

/169