11 مئی 2012 - 19:30

کراچی میں ہونیوالی ملاقات میں مشہد کے ميئر سيد محمد پژمان نے کہا کہ پاکستان اور ايران اسلام کے مضبوط رشتے ميں جڑے ہوئے ہيں، جو اپني ثقافت، اقدار اور بہترين روايات کے حامل ہيں۔

ابنا: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان موجودہ صورتحال ميں ايران سميت ديگر تمام علاقائي ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات ميں اضافے کا خواہشمند ہے، ايراني شہر مشہد کي جديد خطوط پر ترقي قابل تحسين ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کي ضرورت ہے۔

انہوں نے يہ بات گورنر ہاوس کراچي ميں ايران کے شہر مشہد کے ميئر سيد محمد پژمان کي قيادت ميں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کہي۔

اس موقع پر کراچي ميں ايران کے قونصل جنرل عباس عبداللہ حئي، ايڈمنسٹريٹر کراچي محمد حسين سيد بھي موجود تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ يہ امر خوش آئند ہے کہ عالم اسلام کا سب سے بڑا شہر کراچي اور ايران کا دوسرا بڑا شہر مشہد باہمي تعاون کو فروغ دينے کيلئے کوشاں ہے، دونوں شہروں کو جڑواں شہر قرار ديا جانا بھي خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماري خواہش ہے کہ جديد ٹيکنالوجي کے ذريعہ ترقي کرنے والے مشہد شہر اور کراچي کے مابين ٹرانسپورٹيشن، تعليم اور سالڈ ويسٹ مينجمنٹ سميت مختلف شعبوں ميں تعاون ميں اضافہ کيا جائے۔

اس موقع پر مشہد کے ميئر سيد محمد پژمان نے کہا کہ پاکستان اور ايران اسلام کے مضبوط رشتے ميں جڑے ہوئے ہيں، جو اپني ثقافت اقدار اور بہترين روايات کے حامل ہيں۔

دونوں ممالک کے مابين مختلف شعبوں ميں تعاون کو فروغ دے کر دوستي کے رشتے کو مزيد مضبوط تر کيا جا سکتا ہے۔

.......

/169