9 مئی 2012 - 19:30

ترکی کے ناپائدار اور متزلزل وزیر اعظم نے کل رات شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے شام میں 3 ہزآر مبصرین کو بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: ترکی نے امریکہ، اسرائيل ، سعودی عرب اور قطر کی ہمراہی کرتے ہوئے شام میں اپنی مداخلت  کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ترکی کے ناپائدار اور متزلزل وزیر اعظم رجب ط یب اردوغان نے کل رات شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے شام میں 3 ہزآر مبصرین کو بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترکی کے وزير اعظم جو کل تک اسرائیل کے خلاف کھوکھلے بیانات دے رہے تھے وہ آج اسراغيل کی حمایت میں شام کے خلاف بیانات دے رہے ہیں او ر  شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

ترکی کے وزیر اعظم نے شام میں 3 ہزار مبصرتعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے  واضح رہے کہ  سکیورٹی کونسل نے 300 مبصر شام میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ ترکی، سعودی عرب اور قطر شام میں کوفی عنان کے امن منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔.......

/169