8 مئی 2012 - 19:30

واشنگٹن ... امريکي محکمہ خارجہ نے تصديق کردي ہے کہ پاکستان ميں امريکي سفير کيمرون منٹر عہدہ چھوڑ رہے ہيں.

ابنا: امريکي محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے پريس بريفنگ ميں بتايا کہ کيمرون منٹرنے عہدہ چھوڑنے کا فيصلہ ذاتي طورپر کيا ہے.

مارک ٹونر نے کہا کہ کيمرون منٹر کي پاکستان ميں تعيناتي کي مدت دو سال ہے جو کسي سفير کي پاکستان ميں تعيناتي کي معمول کي مدت ہے.

مارک ٹونر کے مطابق وزير خارجہ ہيلري کلنٹن نے کيمرون منٹر کي کارکردگي کو سراہا ہے اور وہ ان کے فيصلے کو اچھي طرح سمجھتي ہيں. .......

/169