ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج قومی آرکائيوز کی چوتھی نیشنل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ملت ایران ایسی ممتاز قوم ہے جو نہ تسلط پسند ہے اور نہ ہی برتری کی خواہاں ہے بلکہ الھی اور انسانی اقدار پر عمل کرنے میں ممتاز حیثیت کی حامل ہے۔
صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ملت ایران کے شایان شان مستبقل بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر نظم و عدالت قائم کرنے میں ملت ایران کی ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نمونہ عمل بن جانا اور انسانوں کو اعلی انسانی اقدار کی طرف دعوت دینا بھی ملت ایران کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔
صدراحمد نژاد نے تاریخ ایران پر ایک نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ بعض تاریخی ادوار میں سامراجیوں نے ایران پر قبضہ کرکے ملت ایران کو ستایا ہے لیکن ملت ایران نے اپنی طاقت و عظمت سے ان کا تسلط ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی آثار ہرقوم کی شناخت ہوتے ہیں۔....... /169