ابنا: مہمانپرست نے کہا کہ تینوں جزیروں کے بارے میں اگر کسی کو کوئی شک و شبہ ہے تو ہم برطرف کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن کسی کو اپنی سرزمین کے بارے میں آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی اپنی سرزمین کے بارے میں کسی سے مذاکرات کریں گے۔
ترجمان نے علاقائی عرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ غیر علاقائی طاقتوں کے فریب میں نہ آئیں کیونکہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں مسلمان ممالک کے درمیان تصادم پیدا کرکے اپنے مفادات تک پہنچنا چاہتی ہیں انھوں نے کہا کہ ہمسایہ عرب ممالک کو بے بنیاد دعوؤں کے بجائے باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے اور غیر علاقائی طاقتوں کے اشاروں پر نہیں چلنا چاہیے انھوں نے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک نے امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کرکے علاقہ میں اسلام اور مسلمانوں کی طاقت کو کمزور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آج امریکہ افغاستان اور عراق اور دیگر اسلامی ممالک پر خلیجی عرب ممالک سے دباؤ بنائے ہوئے ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کے علاقائی دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ علاقہ میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہی ہے لیکن ہیلری کلنٹن کے تمام کوششوں کے باوجود اس کا یہ دورہ ناکام ہوجائےگا۔.......
/169