ابنا: ذرائع کے مطابق ان کي جگہ کابل ميں تعينات امريکي سفارت کار رچرڈ اولسن کو سفير بنائے جانے کا امکان ہے.
مختلف ممالک ميں امريکي سفير اکثر تين سال کے لئے تعينات کئے جاتے ہيں. کيمرون منٹر اکتوبر 2010 ميں بطور سفير پاکستان آئے تھے اور ابھي ان کي تعيناتي کو دو سال بھي پورے نہيں ہوئے ہيں.
ذرائع کے مطابق کيمرون منٹر نے گذشتہ روز اسلام آباد ميں اپنے اسٹاف کو بتايا کہ انہوں نے اپني تعيناتي کي مدت ميں توسيع نہ لينے کا فيصلہ کيا ہے اور رواں موسم گرما ميں اپني ذمہ داريوں سے سبک دوش ہوجائيں گے.........
/169