7 مئی 2012 - 19:30

صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیراطلاعات: امریکہ اور اس کے اتحادی کسی وقت بھی کوئی بڑی کارروائی کرنے والے ہیں/ پاس اطلاعات موجود ہیں۔

ابنا: پاکستان میں ڈرون حملوں سمیت شدت پسندوں کیخلاف کسی بھی قسم کی سخت ترین کارروائی کی امریکی بیانات اور ان پر عملدرآمد کے عندیے کی صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیراطلاعات نے تصدیق کردی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی کسی وقت بھی کوئی بڑی کارروائی کرنے والے ہیں ۔ یہ انکشاف انہوں نے ایک تنظیم ’فیس آف“ کے زیراہتمام عدم تشدد اور برداشت “ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ میں میڈیا سے گفتگومیں کیا ۔ اس ورکشاپ میں ملکی و غیر ملکی مندوبین کے ساتھ ساتھ امریکی قنصل جنرل نے بھی شرکت کی جبکہ دورانِ بحث پختونوں پر دہشت گرد تیار کرنے کا الزام لگایا گیا جس کی بعض مقررین نے نفی بھی کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ اتحادی ممالک جلد ہی پاکستان اور افغانستان میں شدت پسندوں کیخلاف کوئی بڑی کارروائی کرنے والے ہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ممکنہ کارروائی کے بارے میں ان کے پاس اطلاعات موجود ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110