ابنا: بحريني اور سعودي سيکورٹي فورس نے انساني حقوق کي خلاف ورزيوں پر صدائے احتجاج بلند کرنے والوں کي سرکوبي کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے انساني حقوق مرکز بحرين کے سربراہ نبيل رجب کو ايک بار پھر گرفتار کرليا ہے-
نبيل رجب کو اس سے قبل بھي کئي بار گرفتار کيا جاچکا ہے- نبيل رجب نے انساني حقوق کي سرکردہ کارکن زينب الخواجہ کے خلاف پوليس کے تشدد آميز اور غير انساني سلوک پر شديد احتجاج کيا تھا- دوسري جانب ہزاروں کي تعداد ميں بحريني شہريوں نے ايک بار پھر ملک کے مختلف علاقوں ميں مظاہرے کئے اور سرکاري طور پر اعلان کردہ آئيني اصلاحات کو ناکافي قرار ديا ہے-
مظاہروں ميں شريک لوگوں نے تمام گرفتار سياسي رہنماوں اور کارکنوں کي فوري اور غير مشروط رہائي کے حق ميں نعرے لگائے- بحريني عوام ملک ميں بادشاہت کے خاتمے اور جمہوري بنيادوں پر عوام کي منتخب کردہ حکومت کے قيام کا مطالبہ کر رہے ہيں-.......
/169