6 مئی 2012 - 19:30

عراق کی پارلیمنٹ نے غیر ملکی نجی سکیورٹی کمپنیوں کے اخراج کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: الشرق اخبار کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں دفاعی اور سکیورٹی کمیشن نے کہا ہے کہ غیر ملکی سیکیورٹی کمپنیوں کی اب ضرورت نہیں رہی لھذا انہیں ملک سے جانے کے لئے کہا جائے۔

پارلیمنٹ کے سلامتی اور دفاعی کمیشن نے کہا ہے کہ ایسی کمپنیوں کے عراق میں رہنے کی کوئي ضرورت نہیں ہے جو مختلف طرح کے جرائم کا ارتکاب اور ملت عراق کے حقوق بھی پامال کرتی ہیں۔

ادھر پارلیمنٹ کے ایک رکن حامد مطلک نے کہا ہے کہ امریکی فوج عراق سے پسپا ہوگئي لیکن اپنے جاسوس اور آلہ کار پیچھے چھوڑ گئی۔ عراقی عوام کا کہنا ہےکہ امریکہ کی نجی سکیورٹی کمپنیاں بالخصوص بلیک واٹر ہزاروں عراقیوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ ......./169