6 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے سنٹرل بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے ایران کے سنٹرل بینک کے بائيکاٹ کی مخالفت کی ہے۔

ابنا: سنٹرل بینک کے سربراہ محمود بہمنی نے آج سپہ بینک کے اعلی عھدیداروں کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بہت سے ملکوں نے ایران کے سنٹرل بینک کے بائيکاٹ ختم کرنے اور ایران کے ساتھ از سرنو تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کی آمادگي ظاہر کی ہے۔

بہمنی نے کہا کہ ایران کے سنٹرل بینک نے بائيکاٹ کے تعلق سے متعلقہ عالمی اداروں میں ضروری اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجے میں ورلڈ بینک اور آئي ایم ایف کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی سنٹرل بینک کا بائيکاٹ غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گروپ چوبیس اور مشرق وسطی میں آئي ایم ایف کے سربراہ نے بھی ایران کے موقف کو منطقی قراردیا ہے اور وعدہ کیا ہےکہ مسائل حل کرنے میں تعاون کریں گے۔ گروپ چوبیس میں ایشیا، لاطینی امریکہ، افریقہ اور مشرق وسطی کے بعض ممالک شامل ہیں۔.......

/169