ابنا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عربی پریس ویب سائٹ سے گفتگومیں کہا کہ بعض عرب ممالک شام میں خون خرابے اور تشدد میں اضافہ کرکے نیز صہیونی ریاست اور مغرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے لئے ہتھیار روانہ کرکے کوفی عنان کے منصوبے کو ناکام بنانے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔
ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ یہ سارے اقدامات شمالی افریقہ اور مصر کی عرب اور اسلامی قوموں سے انتقام لینے کی غرض سے جاری ہیں جنہوں نے اسلامی بیداری کےتحت پٹھو ڈکٹیٹروں کے خلاف قیام کیا ہے۔
شام میں جمہوریت اور انسانی حقوق بحال کرنے کے بارےمیں بعض عرب ملکوں کے نعروں پر ڈاکٹر ولایتی نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک جن کی حکومت قرون وسطی کی حکومتوں کی طرح ہے اور جن کے عوام کو ابتدائي ترین حقوق بھی حاصل نہیں ہیں وہ حکومتیں کس طرح شام میں انسانی حقوق اور آزادی قائم کرنے کی باتیں کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت شام میں تخریبی کاروائياں، بم دھماکے اور نہتے عوام کا خون بہایا جارہا ہے اور دراصل شام کی حکومت جو کہ درحقیقت صیہونی حکومت کے مقابل جاری مزاحمت کی حامی ہے اس کو سرنگون کرنے کے لئے پہلے سے تیار شدہ سازشوں پر عمل کیا جارہا ہے۔ .......
/169