اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شہید عبدالحسین عرف "لالو" کچھ دن قبل دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہوئے تھے اور بالفطرہ مجرم خونخوار دہشت گردوں نے ان کا سر تن سے جدا کرکے ان کا بے جان جسم "آفریدی آباد" کے ایک نالے میں پھینک دیا تھا۔ شہید کی میت جمعرات 3 مئی کو مل گئی تھی۔
تفصیل کے لئے رجوع کریں:
وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ پولیس کانسٹیبل شہید
40 سالہ شہید عبدالحسین کوہاٹ کے نواحی گاؤں "علیزئی" کے رہائشی تھے اور ان کی شہادت پر پاکستان میں نئے عیسوی مہینے میں شہید ہونے والے شیعہ مسلمانوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز شہید شیعہ پولیس اہلکار سید سبطین شاہ ولد سید غلام محمد نقوی کو کراچـی کے علاقے منگو پیر میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئیے جن کی عمر 42 سال بتائی گئی ہے۔ ان کی شہادت پر پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا سلسلے میں اس مہینے میں شہید ہونے والے شیعیان اہل بیت (ع) کی تعداد آٹھ ہوگئی جبکہ جمعہ 4 مئی کو ہی گلگت کے رہائشی فوجی اہلکار ہدایت حسین ولد احمد خان وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ شہید ہدایت حسین "کالعدم در کالعدم مگر سرگرم در سرگرم!؟" ٹولے سپاہ صحابہ کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہدایت حسین مئی کے مہینے میں نویں شیعہ شہید تھے۔ ان کا تعلق گلگت کے علاقے استور سے تھا۔