ابنا: اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز اقوام متحدہ کي جانب سے بھيجے گئے مبصرين نے قصور کے علاقے ميں عسکريت پسندوں کے ايک گروہ سے ملاقات کی جو چار گھنٹے چلي ـملاقات کے بعد مبصرين نے ملک ميں بد امني کا سلسلہ جاري رہنے پر تشويش ظاہر کي اور اپني اس ملاقات کو تعميري و مفيد قرار دياـمبصرين کا کہنا تھا کہ ان کي شام آمد کے بعد سے حمص شہر ميں حالات بہتر ہوئے ہيں ـ نامہ نگاروں کو اس ملاقات سے دور رکھا گيا تھاـشام کے دہشت گرد گروہ اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے مشترکہ ايلچي کوفي عنان کي پہلے جنگ بندي اور پھر سياسي مذاکرات پر مبني تجويز کو قبول نہيں کرتے اور بعض مغربي ملکوں کے علاوہ ترکي، قطر اور سعودي عرب کي مدد سے دہشت گردانہ کارروائياں انجام دے رہے ہيں-....../169
3 مئی 2012 - 19:30
News ID: 312926
شام ميں بين الاقوامي مبصرين نے عسکريت پسندوں سے ملاقات کي ہےـ