ابنا: تحریک حماس نے صہیونی ریاست کے ویزا سے قدس شریف کے سفر کی مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ اس طرح قدس کا دورہ کرنا صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مترادف ہے۔ تحریک حماس نے فلسطینی عوام پر صہیونی ریاست کے مظالم کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ویزا سے قدس شریف کا سفرکرنا صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے اور اس کے مفادات کی راہ میں قدم بڑھانا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ صیہوصہیونی ریاست خود کو امن و صلح اور آزادی بیان کے حامی کے طورپر پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں مسجد الاقصی کو منہدم کرنے اور قدس شریف کو یہودی رنگ دینے کی صہیونی ریاست کی مخاصمانہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے اسلامی قوموں سے اپیل کی ہے کہ قدس شریف اور مسجد الاقصی کو صہیونی سازشوں سے نجات دینے کے لئے موثر اقدام کریں۔ اس بیان میں آیا ہےکہ صہیونی ریاست اپنی آلہ کار مذھبی شخصیتوں کو قدس کے دورہ کی سہولتیں فراہم کرکے عالمی گوشہ نشینی سے باہر آنے کی کوششیں کررہی ہے۔
حماس نے فلسطینی عوام، عرب اور اسلامی ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں سے اپیل کی ہےکہ صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کردیں اور سرزمیں فلسطین کو آزاد کرانے اور فلسطینی قوم کے حقوق کی بازیابی کے لئے ملت فلسطین کی مدد کریں۔ یا درہے مصر کے سرکاری مفتی اور یمن کے ایک مبلغ نے اسی مہینے صہیونی ریاست کی فراہم کردہ سہولتوں سے قدس شریف کا دورہ تھا جس کی عالمی اسلامی حلقوں نے مذمت کی ہے۔
....
/169