2 مئی 2012 - 19:30

بڑی تعداد میں سعودی سیاستدان اور سماج شخصیات نے بعض ویب سائٹوں کے توسط سے اپنے مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے نائف بن عبدالعزیز جابرترین اور آمر ترین سعودی شہزادہ ہیں اور وہ ان کی بیعت کے لئے منعقدہ تقریبات میں شریک نہيں ہونگے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی سیاستدانوں کا مشترکہ بیان سعودی سول و پولیٹیکل سوسائٹی (حسم) کی ویب سائٹ پر شائع ہوا اور بیان پر دستخط والوں نے اعلان کیا کہ عوامی سطح پر بھی اور دانشوروں کی سطح پر بھی اس بیان کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے کیونکہ وہ ایسے ملک میں زندگی بسر کررہے ہیں جس کا کئی آئیں نہيیں ہے، کوئی سیاسی جماعت اور سول سوسائٹی کا کوئی ادارہ نہيں ہے۔

بعض دانشوروں اور روزنامہ نویسوں نے اس بیان میں کہا ہے کہ نائف بن عبدالعزيز مستبد ترین، خوفناک ترین اور آمر ترین سعودی شہزادوں میں سے ہیں جو مختلف اسکینڈلوں، تجاوزات و تعرضات کے مرتکب ہوئے ہيں اور یہ تمام کرتوت مستقبل میں ان کے بادشاہ بننے میں رکاوٹ ہیں۔

.......

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

بلادالحرمین کی مفصل خبریں؛قاہرہ ـ ریاض تعلقات کیمپ ڈیوڈ کے بعد بدترین صورت حال سے دوچار