ابنا: ایران کے نائب صدر نے علامہ فضل اللہ کو ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لبنان میں اتحاد کے ہمیشہ حامی رہے اور وہ لبنان کی سربلندی اور آزادی کے لیے تمام اقوام کے اتحاد کا نمونہ تھے۔
محمد رضا رحیمی نے شہید مغنیہ کے بارے میں کہا کہ شہید مغنیہ کی عظیم روح علاقے میں استقامت و مزاحمت کے قابل تعریف جذبے کی تقویت کا باعث ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے اس سے قبل لبنان کے صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
.......
/169