1 مئی 2012 - 19:30

امام جمعہ کوئٹہ کا ایم ڈبلیو ایم بروری یونٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شیعیان حیدر کرار کے طاقتور ہونے سے پورے پاکستان میں مظلوموں اور دیگر عوام کے لئے عادلانہ نظام قائم ہوسکتا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بروری ہزارہ ٹاؤن میں ایک پر وقار افتتاحی تقریب کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کیاگیا، جس میں کوئٹہ کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین جناب علامہ سید ہاشم موسوی نے مجلس وحدت مسلمین کے بروری یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا: شیعیان حیدر کرار کے طاقتور ہونے سے پورے پاکستان کے مظلوموں اور دیگر عوام کے لئے عادلانہ نظام قائم ہو سکتا ہے۔

انھوں نے پاکستان میں سنی شیعہ اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا: اس اتحاد ہی کے ذریعے قرانی نظام کو ملک میں نافذکیا جاسکتا ہے، ورنہ سامراجی طاقتیں پاکستان کو ہمیشہ کے لئے مغربی فرسودہ نظام کا غلام بنا ئے رکھیں گی۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے اراکین سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کے ساتھ قومی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110