30 اپریل 2012 - 19:30

بحرین میں آل خلیفہ کے مظالم کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے اور آج بھی عوام نے مختلف مقامات پر مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: ملت بحرین نے آج ملازمین کو برخواست کرنے اور عبدالہادی خواجہ کو اسی دنوں کی بھوک ہڑتال کے باوجود قید میں رکھنے کے آل خلیفہ کے اقدامات کی مذمت کرنے کئے ملک گير مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عبدالہادی خواجہ کی اہلیہ نے کہا ہےکہ ان کے شوہر اسی دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں لیکن آل خلیفہ کے کارندے انہیں بے ہوش کرکے انہیں زبردستی غذا دے رہے ہیں۔ ادھر بحرین کے ایک رہنما اور قانون کے ماہر نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت سیاسی قیدیوں کو رہا نہیں کرنا چاہتی ہے۔ محمد التاجر نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ نے دہشتگردی کے بے بنیاد الزامات لگا کر سیاسی رہنماوں کو کال کوٹھریوں میں قید کررکھا ہے ۔

 انہوں نے کہا اگرچہ سول عدالت نے فوجی عدالت کے فیصلوں کو کالعدم قراردیتے ہوئے عمر قید اور پندرہ برس کی قید کی سزاوں کو منسوخ کردیا ہے لیکن سول عدالت کے اس اقدام سے قیدیوں کورہائي نہیں ملی ہے۔

ادھر بحرین کے ایک اور انقلابی رہنما نے سیاسی قیدیوں پر دوبارہ مقدمہ چلائے جانے کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ بحرین کی سول یا فوجی عدالت دونوں کے فیصلے غیرقانونی ہیں اور ان کی کوئي حقیقت نہیں ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔.......

/169