ابنا: امریکی ڈرون حملوں پر تنقید کرنے والی امریکی خآتون کو امريکي صدر کے مشير کي موجودگي ميں پولیس نے ہال سے باہر نکال ديا۔
امريکي صدر کے انسداد دہشت گردي کے مشير جان برينن نے کہا کہ ڈرون حملوں کو بين الاقوامي قانون کے تحت مکمل طور پر جائز ہیں.
انہوں نے کہا کہ امريکي انتظاميہ افغانستان اور دوسري جگہوں پر ڈرون حملوں کا فيصلہ کرتے وقت کے اہداف کي کڑي چھان بين کرتي ہے.
اس نے کہا کہ امریکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔ امریکی صدر کے مشیر نے یہ نہیں بتایا کہ امریکہ کو یہ حق کس نے دیا ہے۔....... /169