ابنا: مصر اور سعودی عرب میں سفارتی کشیدگی میں شدت آگئی ہے مصر میں سعودی عرب کے نامناسب رویہ پر مصری عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہےسعودي عرب نے مصري شہريوں کے ليے سعودي عرب کے ويزوں کا اجراء روک ديا ہے.
قاہرہ ميں تعينات سعودي عرب کے سفير احمد قطان کے مطابق قاہرہ ميں بند ہونے والے سفارت خانے اور قونصليٹ کو دوبارہ کھولنے تک مصري شہريوں کے ليے سعودي عرب کے ويزوں کا اجراء مکمل طور پر روک ديا ہے.
مصر ميں دو روز قبل مشتعل افراد کي جانب سے سعودي عرب کے سفارت خانے پر حملے کي کوشش کے بعد دونوں ملکوں کے درميان سفارتي تنازعہ مزيد شدت اختيار کر گيا ہے.
مصری شہری سعودی جیلوں میں بند مصریوں کی آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں اور مصر کے اندرونی معاملات میں سعودی عرب کی مداخلت پرمصری عوام سعودی حکام پر سخت برہم ہیں ۔
گذشتہ ہفتہ سعودی عرب نے عمرے پر آئے ہوئے ایک مصری وکیل کو گرفتار کرلیا تھا جس پر الزآم ہے کہ وہ سعودی بادشاہ کے خلاف ہے، سعودی عرب نے سابق مصری فرعون کو بچآنے کی ہم ممکن کوشش کی لیکن وہ اسے نہیں بچا سکا سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کے تعاون سے عربی بہار اور انقلاب کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔....... /169