ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے ایران کے شمالی صوبے گلستان کے شہر کلالہ میں مھر ہاوسنگ پروجیکٹ اور اس شہر کے ایر پورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ قومیں بدعنوانی سے پاک دنیا میں زندگي بسر کرسکتی ہیں اور جہاں بھی ضرورت ہو توسیع پسند طاقتوں کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملت ایران کی بقا اور ترقی کی اعلی منزلوں تک پہنچنے کا راز اتحاد اور مسلسل کوشش ہے۔
ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ سامراجی شیاطین مختلف بہانوں سے ملت ایران کو ترقی سے روکنے کی کوششیں کررہے ہیں۔
صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران پوری تاریخ میں امن و صلح و دوستی کی علمبردار رہی ہے اور ملت ایران نے کبھی بھی اپنی قومی اقدار کو اسلامی اقدار پر ترجیح نہیں دی ہے بلکہ پہلے روز سے ہی الھی اقدار کی پابندرہی ہے۔
.......
/169