29 اپریل 2012 - 19:30

بحرین میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت اکیس سیاسی قیدیوں پر دوبارہ مقدمہ چلانا چاہتی ہے۔

ابنا: بحرین کی شاہی خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ کی عدالت عبدالہادی خواجہ سمیت اکیس سیاسی قیدیوں پر دوبارہ مقدمہ چلانا چاہتی ہے اور نئے مقدموں کی رو سے سیاسی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے عبدالہادی خواجہ نے احتجاجا بھوک ہڑتال کررکھی ہے وہ ستر دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ آل خلیفہ کی عدالت نے انہیں حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا دی ہے۔....... /169