اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی 19 انسانی حقوق اور لیبر تنظیموں نے جنیوا میں انسانی حقوق کا وسیع البنیاد جائزہ اجلاس شروع ہونے سے قبل اپنی رپورٹیں انسانی حقوق کونسل کے سپرد کی ہیں جس کی رو سے قانون کے مطابق، آئندہ 21 مہینوں کے دوران انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بحرین میں انسانی حقوق کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ان تنظیموں نے زور دے کر کہا ہے کہ بحرین کی حکومت 2008 میں کونسل کی سفارشات کا پابند نہیں رہی اور اس نے 2011 میں بھی تحقیقات کی مستقل کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کو بھی ضروری نہيں سمجھا ہے۔
اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے ان 19 تنظیموں اور اداروں کی رپورٹوں کو اپنی جامع رپورٹ کا حصہ بنا دیا ہے جن میں اکثر رپورٹوں کا تعلق 2011 میں آل خلیفہ کے ہاتھوں بحرینیوں کے تمام انسانی اور بنیادی حقوق کی پامالی سے ہے۔
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
انقلاب کرامت بحرین کا 440واں دن؛ متنوع رپورٹیں؛آل خلیفہ کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج / عبدالہادی الخواجہ کہاں ہیں؟