اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی انسانی حقوق سوسائٹی نے انقلاب 14 فروری اتحاد کے رکن صلاح عباس حبیب آل موسی کی شہادت کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید کے قتل کیس کی بھرپور پیروی کی جائے گی۔بیان میں آیا ہے: شہریوں کے قتل کا منظرنامہ مسلسل دہرایا جارہا ہے اور اس منظر نامے میں کسی قاتل کو گرفتار کرنے کو مدنظر نہيں رکھا جارہا ہے اور اس صورت حال سے معلوم ہورہا ہے کہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے اور اس کے افکار پر انتقامی جذبات مسلط ہیں۔
انسانی حقوق سوسائٹی کے بیان میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا گیا ہے کہ آل خلیفہ کے سرکاری اہلکار ان مظاہرین کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیتے ہیں جنہوں نے خلیفیوں کے بقول پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا تھا لیکن صلاح عباس حبیب کے قاتلوں کی گرفتاری سے بے بسی ظاہر کررہے ہیں!۔
سوسائٹی نے تمام جوانمردوں اور حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بحرینی شہریوں کے خون کی ہولی کا سد باب کرنے میں کردار ادا کریں۔سوسائٹی نے زور دے کر کہا ہے کہ عنقریب بحرین کے حالات خلیفی کرتوتوں کی وجہ سے، قابو سے باہر ہونے والے ہیں۔
بحرین کی ہیومین رائٹس سوسائٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے انسانی حقوق کو تسلیم کرنے والی متعدد بین الاقوامی قرار دادوں اور معاہدوں پر دستخط کئے ہیں اور یہ اس کی بین الاقوامی ذمہ داری ہے کہ اخلاقی لحاظ سے بھی اور قانونی لحاظ سے بھی ان قرارادادوں اور معاہدوں کی پابند رہے۔
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
انقلاب کرامت بحرین کا 440واں دن؛ متنوع رپورٹیں؛آل خلیفہ کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج / عبدالہادی الخواجہ کہاں ہیں؟